عمران خان، بشرہ بی بی، علی امین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

عمران خان، بشرہ بی بی، علی امین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشیرہ بی بی، بہن علیمہ خان اور کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں دہشت گردی سمیت 13 الزامات شامل کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں سابق صدر عارف علوی، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کو احتجاج کا پیغام دیا، بشرہ بی بی نے کارکنوں کو 19 نومبر کو ویڈیو پیغام میں اسلام آباد پہنچنے کا کہا، ملزمان نے ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔ ادارے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔