میں آخری سانس تک عمران خان کی آزادی کے لیے کھڑی ہوں: بشریٰ بی بی کا مارچ سے خطاب

عمران خان کی اہلیہ بھی کارکنوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک

میں آخری سانس تک عمران خان کی آزادی کے لیے کھڑی ہوں: بشریٰ بی بی کا مارچ سے خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بھی کارکنوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہیں اور انہوں نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔ بی بی ہزارہ انٹر چینج کے قریب احتجاج میں شامل لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آتے ہم مارچ ختم نہیں کریں گے میں اپنی آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ بھی میرا ساتھ دیں، اگر آپ میرا ساتھ نہیں دیں گے تو میں کھڑی رہوں گی، کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی نہیں اس ملک اور اس کے لیڈر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ پٹھان ایک قابل فخر قوم ہے اور آخری سانس تک ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔