فیصل آباد: نو مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت پیشی
فیصل آباد: نو مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت پیشی۔ زرتاج گل اور زین قریشی عدالت پیش ہوئے، سماعت 7 نومبر تک ملتوی۔ زرتاج گل کا عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے هوئے کهنا تها که کورٹ ٹرائل میں آج پہلی پیشی ہوئی اور تاریخ ملی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوئی دہشت گرد پیش نہیں ہوتا البتہ پی ٹی آئی قیادت و کارکن پیش ہو رہے ہیں۔
پی ٹی آئی ورکرز کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے صرف اسلئے کہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں۔چار روز قبل بانی پی ٹی آئی نے خود میرا نام ملاقات کیلئے دیا۔ چار گھنٹے طویل انتطار کے بعد ملاقات نہیں کروائی، جیل میں ان سےغیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتہ کے ہاتھ پیر باندھ کر ویڈیو جاری کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔
عوام اور ورکرز کو تکلیف دیتے ہیں، وکلاء ججز خواتین سب ان کی زد میں ہیں۔ شہباز شریف نے خود اعتراف کیا تھا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔اب انہوں نے گھر کا سامان بیچنا شروع کر دیا ہے۔ نواز شریف کے منہ سے نکل گیا کہ پی آئی اے کو بھی ذاتی ملکیت بنانا چاہتے ہیں۔
مہر شرافت علی سے ہارنے والی چٹی انپڑھی ٹک ٹاک وزیر اعلی اور ان سے ایک بھی ڈھنگ کا ہسپتال نہیں بنا۔یہ صرف سیٹوں پر بیٹھنے آتے ہیں، باقی سب کچھ انکا ملک سے باہر ہے۔26 ویں غیر آئینی ترمیم کر کے شب خون مارا گیا۔
0 تبصرے