ڈاکٹر فتح مری نے ٹی او ٹی ٹیم کے مؤثر انتظامات اور بہتر تربیتی پروگرام کے انعقاد پر ان کی تعریف کی
ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کے تعاون سے پانچ روزہ ٹریننگ آف ٹرینرز(ٹی او ٹی) کی سلسلہ وار پروگرام، جو کہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) کا حصہ ہے، کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں ٹرینرز، فیکلٹی کے اراکین، اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اختتامی تقریب کے دوران سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے ٹی او ٹی ٹیم کے مؤثر انتظامات اور بہتر تربیتی پروگرام کے انعقاد پر ان کی تعریف کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وائیس چانسلر ڈاکتر فتح مری نے کہا کہ اس تربیت سے ہمارے نوجوان فیکلٹی ممبران کی تدریسی صلاحیتیں مزید موثر ہونگی اور طلبہ کو جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے سیکھنے کا عمل مزید بہتر ہوگا، فیکلٹی آف کراپ پراکشن کے ڈین ڈاکٹر عنایت اللہ راجپر نے کہا نے اساتذہ کی تدریسی ترقی کیلئے اس قسم کے پروگراموں سے پیشہ ورانہ تیکنکس کو یقینی بنایا جا سکے گا، فوکل پرسن انجینئر ظہیر احمد خان نے وائس چانسلر، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مشیر ڈاکٹر بنفشہ سید، یونیورسٹی کی انتظامی ٹیم، شرکاء اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگراموں سے فیکلٹی اراکین کو اپنی تدریس اور تحقیق کی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے قابل بناتے ہیں، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سلیم سرکی، ڈاکٹر شعیب پیرزادہ، اور زبیر احمد نظامانی نے بھی اپنے خیالات کا ظہار کیا،اس تقریب میں ڈاکٹر شاہ نواز مری، اور رجسٹرار غلام محی الدین قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کو مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو، یونیورسٹی آف صوفی ازم اور ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ، شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ھیریٹیج جامشورو، اور یونیورسٹی آف سندھ اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ماسٹر ٹرینرز نے تربیتی سیشنز کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔
0 تبصرے