صرف کراچی کی عوام کو مہنگی بجلی فراہم کرنا سراسر ظلم ہے: ولی اللہ خان

18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بڑے بڑے ناجائز بل بھیجے جا ر ہے ہیں

صرف کراچی کی عوام کو مہنگی بجلی فراہم کرنا سراسر ظلم ہے: ولی اللہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صرف کراچی کی عوام کو مہنگی بجلی فراہم کرنا سراسر ظلم ہےیہ بات پریذیڈینٹ ایس ایم ای فاﺅنڈیشن اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن ولی اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ 18،18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بڑے بڑے ناجائز بل بھیجے جا ر ہے ہیں جبکہ عوام پہلے ہی مہنگی کی چکی میںپس رہے ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ نیپرا عوام پر مہنگی بجلی کے بم گرا رہا ہے حد تو یہ ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے آئندہ 7 سال کے جنریشن ٹیرف کی منظوری دینے سے عوام کے مسائل حدسے بڑھ جائیں گے کیونکہ اس ٹیرف کی منظوری کی وجہ سے عوام بجلی استعمال کریں یا نہ کریں انہیں کیپسٹی کے پیسے دینے ہوں گے انہوں نے کہا کہ ولی اللہ خان نے کہاکہ اس ٹیرف میں44روپے33پیسے سے لے کر 50 روپے75 پیسے فی یونٹ عوام سے وصول کئے جائیں گے جس کے بعدعوام کا جینا محال کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت کراچی کو سب سے مہنگی بجلی فروخت کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب میں 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بھی ریلیف مل رہا ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ مہنگی بجلی سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے کیونکہ وہ پہلے ہی مہنگائی کے با وجود معیشت کو مستحکم کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں آئے دن اضافے سے نئی صنعتوں کے قیام میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں جبکہ پہلے سے قائم صنعتیں مہنگی بجلی اور اس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ کراچی کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کیونکہ کراچی 70 فیصد سے زائد رینو کما کر دینے والا انٹرنیشنل شہر ہے جو تمام صوبوں سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے جبکہ بڑے بڑے صنعتی زون بھی کراچی میں ہی قائم ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت بجلی کے ٹیرف میں کمی کر کے ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے تا کہ عوام کو ریلیف ملے اور نئی صنعتوں کا قیام بھی عمل میں آ سکے.