چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع کی قیادت میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا دورہ کیا
ٹنڈوجام(پریس رلیز) سندھ ھایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی چارٹر انسپکشن اور ایویلیوایشن کمیٹی (سی آئی ای سی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع کی قیادت میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور مختلف اور سب کمیٹیز کے ماہرین نے یونیورسٹی کے مختلف شعباجات کا تجزیاتی مشاہدہ کیا، وفد میں سیکریٹری سندھ ایچ ای سی معین الدین قریشی، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے وائیس چانسلر ڈاکٹر سلیم رضا سموں، سندھ یونیورسٹی جام شورو کے وائیس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کی وائیس چانسلر ڈاکٹر طیبہ ظریف، مہران یونیورسٹی جامشورو کے وائیس چانسلر ڈاکٹر طٰحیٰ حسین علی، ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ احسان اللہ لغاری، ہایئر ایجوکیشن کمیشن ریجنل آفس کراچی کے ڈئریکٹر جنرل انجنیئر نذیر حسین شامل تھے، دوسری جانب سب کمٹیز میں سابق وائیس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت، شہید بینظیر بھٹو وٹرینری یونیورسٹی سکرنڈ کے پرو وائیس چانسلر ڈاکٹر زاہد قبال راجپوت، ڈاکٹر رفعت سلطانہ، ڈاکٹر عبدالرزاق مہر، ڈاکٹر حماد اللہ کاکیپوٹو، ڈاکٹر شاھنواز ٹالپر، ڈاکٹر احمد سلطان جتوئی، ڈاکٹر ماریہ شیخ، ڈاکٹر آصف علی شاہ، ڈاکٹر اللہ بخش گھانگھرو، ڈاکٹر ہادی بخش بوزدار، انجنیئر عبدالرزاق سھتو، اور ڈاکٹر تنویر حسین پھلپوٹو شامل تھے۔ اس موقع پر سی آئی ای سی وفد نے پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کے ہمراہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ جبکہ یونیورسٹی کی کمیٹی روم میں وائیس چانسلر ڈاکتر فتح مری اور ڈاکٹر عبدالمبین لودھی نے وفد کو یونیورسٹی میں تعلیمی پروگرامز، تحقیقی منصوبوں، اسکالرشپس، انرولمینٹ، لائبرریوں، ھاسٹلز، انٹرنیشنل لنکیجز، تدریسی، کوکریکیولم اور جدید ترین لیبارٹریز کی ترقی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وفد نے یونیورسٹی کی ترقی کا جائزہ لیا اور قیمتی تجاویز پیش کیں، بریفنگ کے دوران ڈاکٹرفتح مری نے سندھ حکومت اور ایچ ای سی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی حمایت کر رہے ہیں ، انہوں نے یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، تعلیمی ڈھانچے میں بہتری، اور زرعی تعلیم میں جدت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا۔ چیئرمین سندھ ایچ ای سی، ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع نے یونیورسٹی کی قیادت کو تعلیمی اور تحقیقی میدان میں کی گئی کوششوں پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد یونیورسٹی کے چارٹر اور مقاصد کے مطابق مزید بہتری لانا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن گرانٹس، تربیت، اور معیار کی یقین دہانی کے اقدامات کے ذریعے یونیورسٹیوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، اور یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ یونیورسٹی اپنی عمدگی کی طرف بڑھنے کے لیے مثبت اقدامات کر رہا ہے،اس موقع پر یونیورسٹی کے ریسٹ ھائوس میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی جانب سے وفد کو سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور ثقافتی تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹر فنانس اور سندھ ایچ ای سی کی سی آئی ای سی کے افسران بھی موجود تھے۔
0 تبصرے