دنیا بھر میں آئی ٹی کی صنعت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پاکستان کے پروسی ممالک بھی آئی ٹی ایکسپورٹ کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی نوجوان ملازمت کے بجائے آن لائن کاروبار کو ترجیح دیں یہ بات پریذیڈینٹ ایس ایم ای فاﺅنڈیشن اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن ولی اللہ خان نے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس کے موقع پر سابق چیئرمین سینٹرل محمد ریحان ہاشمی،مس رخسانہ،مس وریشہ،کامران اللہ خان،عامر احمد،جلیس احمداور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ ولی اللہ خان نے کہا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی کی صنعت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ پاکستان کے پڑوسی ممالک بھی آئی ٹی ایکسپورٹ کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صرف بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے نوجوان اپنا اہم کر دار ادا کرسکتے ہیں جس کے لئے اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایز فروغ دینے کےلئے سالانہ6فیصد شرح سود پر 8 سال کی مدت کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کر نے کا اعلا ن کیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں انرجی کرائسز اور مہنگائی کی وجہ سے بیشتر آئی ٹی کمپنیاں دبئی اور دیگر ممالک منتقل ہو رہی ہیں حکومت اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے ایس ایم ایز سیکٹر اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی انہوں نے کہا کہ نوجوان بطور فری لانسر کام کرکے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ خواتین بھی گھر بیٹھے اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتی ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی کے شعبوں کو بہتر بنانے کےلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جبکہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کے لئے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کئے جا رہے انہوں نے کہا کہ انرجی کرائسز پر قابو پاکر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جس کے مثبت اثرات معیشت کو مستحکم بنانے میںمدد مل سکے گی اجلاس کے موقع پر ممبران نے ایس ایم ایز سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے اپنی تجاویزات پیش کیں جس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
0 تبصرے