آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔پی ٹی آئی کے بانی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ وہ آئینی عدالت اس لیے بنا رہے ہیں کیونکہ وہ سپریم کورٹ سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہو جائے گا، آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا جہاز ڈبونے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ سب انتخابی دھاندلی کو چھپانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ انتخابی دھاندلی سامنے آئی تو سب کچھ الٹ جائے گا، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس معاملے پر خاموش رہیں گے۔
0 تبصرے