انیل اروڑہ نے چند روز قبل ممبئی کے پوش باندرہ علاقے میں اپنی عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی تھی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آگئی۔
ملائکہ اروڑہ کے والد انیل اروڑہ نے چند روز قبل ممبئی کے پوش باندرہ علاقے میں اپنی عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی تھی۔
اپاگھات سے پہلے انیل اروڑا نے اپنی بیٹیوں ملائکہ اور امریتا کو فون کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے تھکا ہوا اور تنگ آچکا ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور اب انیل اروڑہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے۔
انیل اروڑہ کی موت کے بارے میں ان کی سابقہ بیوی جوائس پولیکر نے پولیس کو بتایا کہ وہ نیند سے بیدار ہوئی اور کمرے میں انیل کی چپل دیکھ کر مجھے شک ہوا کہ انیل کمرے میں موجود ہیں لیکن وہ وہاں نہیں ہیں۔
اس نے بتایا کہ اس کے بعد وہ انیل کو ڈھونڈنے کے لیے چھت پر گئی، لیکن وہ وہاں نہیں تھا، اس نے چھت سے نیچے دیکھا تو اسے اس وقت صورتحال کی سنگینی کا احساس ہوا۔ چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انیل اروڑہ کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے مطابق بالکونی سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں ان کی دائیں ران، سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
0 تبصرے