شکستوں کا سلسلہ ختم نہ ہوا، بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کو وائٹ واش کردیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی وائٹ واش کر دیا۔
بنگلہ دیش نے سیریز 2-0 سے جیت لی، پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری بار حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر حسین نے 40 رنز، کپتان ناظم الحسن شانتو نے 38 رنز، مومن الحق نے 34 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن نے 21 اور مشفق الرحیم نے 22 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
چوتھے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث جلد ختم ہوا اور آج مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے 42 رنز سے آگے لے لی۔
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی لپیٹ میں آگیا، دوسرے دن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 262 رنز بنا کر 12 رنز سے ہار گئی۔
اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کو آگے بڑھایا اور 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح بنگلہ دیش کو دوسرا میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کا ہدف ملا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔
0 تبصرے