محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی انتظامی امور کی نگرانی کریں گے اور کرکٹ سے متعلق تمام فیصلوں کا ذمہ دار کرکٹر ہوگا۔ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے معاملات، کھلاڑیوں کے این او سی کا فیصلہ کرکٹر کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی انتظامیہ پر توجہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان وقار یونس کو پی سی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ خواتین کرکٹ کے معاملات بھی دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے 2014 کے آئین کے مطابق چیئرمین کو اختیار ہے کہ وہ قومی ٹیم سے متعلق تمام معاملات کے انچارج ہوں گے۔ سفید گیند اور سرخ گیند کے کوچز۔