بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید بڑھانا ہوگا، صدر آصف علی زرداری
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کی بریفنگ, صدر آصف علی زرداری کا کھنا تھا کھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید بڑھانا ہوگا، پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے پروگرام کے مستفیض افراد کی تعداد بڑھائیں،
صدر مملکت کی بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا گوادر میں دفتر قائم کرنے کی ہدایت، صدر مملکت کا بینکوں کی جانب سے بے نظیر کارڈ ہولڈرز سے 0.45 فیصد سروس چارجز کٹوتی کا نوٹس، سروس چارجز ختم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے ، بینکوں سے انکم اسپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکاؤنٹ کھولنے کا کہا جائے ،
ادائیگی کے جدید نظام سے پروگرام کے مستفیض افراد کو استحصال سے بچائے جاسکے گا، صدر مملکت کا زیادہ سے زیادہ مستحق طلباء کو وظائف کی فراہمی کیلئے ڈونرز اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت پر زور، صدر مملکت کو بے نظیر کفالت ، تعلیمی وظائف ، اسکالرشپس برائے انڈر گریجویٹ اور نشو نما پروگرام بارے بریفنگ دی گئی، رواں مالی سال کے دوران انکم اسپورٹ پروگرام کیلئے 598.718 ارب روپے مختص کیے گئے ، بے نظیر کفالت پروگرام فلیگ شپ پروگرام ہے،
کفالت پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں اہل خواتین اور خواجہ سراؤں کو غیر مشروط نقد رقم فراہم کی جارہی ہے ،
بے نظیر کفالت پروگرام کیلئے مالی سال 2024-25 کے دوران 93 لاکھ اہل خاندانوں کے لیے 461 ارب روپے مختص کیے گئے ، اسکولوں میں داخلے بڑھانے ، کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے 77.18 ارب روپے مختص کیے گئے ، بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے 97 لاکھ بچے مستفید ہو سکیں گے ، اسکالرشپس برائے انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت 10 ہزار طلباء کو وظائف کی فراہمی کیلئے 1.7 ارب روپے مختص کیے گئے ،
غذائیت کی کمی اور نشوونماکے مسائل سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور انکے شیر خوار بچوں کو خصوصی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے، 2022 میں سیلاب کے دوران، بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام نے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ 27 لاکھ خاندانوں میں 70 ارب روپے تقسیم کیے ، صدر مملکت نے معاشرے کے مستحق اور پسماندہ طبقے کو مالی ریلیف فراہم کرنے پر بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کو سراہا
0 تبصرے