اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ولی اللہ خان

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ولی اللہ خان

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ولی اللہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) میں SMEs کی اہم شراکت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے27 جون کو "مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز ڈے" کے طور پر نامز د کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس ایم ای فاﺅنڈیشن کے پریذیڈینٹ ولی اللہ خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ SMEs میں اقتصادیات کو تبدیل کرنے، ملازمت کے مواقع فراہم کرنے اور مساوی ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت موجود ہے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق آگاہی فراہم کر کے عوام کو تعلیم،صحت اور روز گار کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں ولی اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ایس ایم ای فاﺅنڈیشن غریب افراد،خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے پر عظم ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کادارو مدار اس کی معیشت پر منحصر ہوتا ہے جس سے نہ صرف عوام خوشحال ہوتے ہیں بلکہ ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو کر دنیا کے نقشے پر ابھرتا ہے ولی اللہ خان نے کہاکہ پاکستان کی 76 فیصد آبادی نوجوانوں اورنصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اگر نجی اور حکومی سطح پر انہیں تعلیم یافتہ،ہنر مند اور امپاور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تو وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی منڈیوں میں، SMEs سب سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے جس سے SME ترقی کو دنیا بھر میں ترجیح دی جا رہی ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی SMEs سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے.