برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی کے جرم میں 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا سنادی گئی

برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی کے جرم میں 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا سنادی گئی

برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی کے جرم میں 24 ملزمان کو 346 سال قید کی سزا سنادی گئی

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث 24 ملزمان کو مجموعی طور پر 346 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عصمت دری، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات 1999 سے 2012 کے درمیان انگلینڈ کے مغربی یارکشائر کے علاقے میں پیش آئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اب ملزم کی شناخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یوکے میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں 2018 کے آخر سے ویسٹ یارکشائر میں کی گئیں اور ملزمان پر دسمبر 2023 میں فرد جرم عائد کی گئی۔ مقدمات میں 4 ملزمان کو 20 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئی ہے۔