9مئی پاکستان کا سیاہ ترین دن ہے اور 9 مئی کو جو کچھ ہواان کے ذمے داروں کو سزا ملنا چاہیے : گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی

9مئی پاکستان کا سیاہ ترین دن ہے اور 9 مئی کو جو کچھ ہواان کے ذمے داروں کو سزا ملنا چاہیے : گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی

9مئی پاکستان کا سیاہ ترین دن ہے اور 9 مئی کو جو کچھ ہواان کے ذمے داروں کو سزا ملنا چاہیے : گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی

جامشورو: گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سہون شریف پہنچے اور درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر رح کے مزار پر حاضری دی اورچادر چڑھاکر ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے دعا مانگی -اس موقع پرصوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ بھی موجودتھے گورنر خیبر پختو نخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اوربہن فریال تالپورکا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے گورنر نامزد کرکے صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی بلاتفریق فلاح و بہبود ذمہ داری سونپی اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اپنے قائدین کی امیدوں پر پورا اتروں -بعد ازاں گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے سہون شریف میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گندم اسکینڈل کے متعلق انکوائری جاری ہے اور ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بنائی گئی جس طرح سے ماضی میں ایم آر ڈی اور باقی تحریکیں بنائی گئی تھی اورہم اس کا حصہ بھی نہیں تھے بحرحال یہ ماضی کی باتیں ہیںاور اب پی ڈی ایم نہیں رہی- انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی پاکستان کا سیاہ ترین دن ہے اور 9 مئی کو جو کچھ ہواان کے ذمے داروں کو سزا ملنا چاہیے اوراس میں ملوث مجروموں کوسزا نہیں ملی تو کسی دوسرے گروپ کو بھی اس قسم کی گھناﺅنی حرکت کرنے کا حوصلہ ملے گا - انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گااور میری کوشش ہوگی کہ صوبے کی دیگرقیادت سے ملکربلاتفریق عوام کی خدمت کی جائے -انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیشنل ا یکشن پروگرام پر مکمل عمل ہو- ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی قسم کا جھگڑا نہیں چاہتے صوبے کی عوام کے حقوق کے لیے وفاقی اورصوبائی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کو ترجیح دوں گا-اس موقع پرصوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ ، پی پی صدرجامشورو سید آصف علی شاہ، ڈپٹی کمشنر جامشورو علی ذوالفقار میمن، سید شہزاد حیدر شاہ ودیگر افسران بھی موجودتھے-