کراچی (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نوین وقار نے کہا ہے کہ طلاق کوئی خوشی کی بات نہیں لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس پر دنیا ختم نہیں ہوتی۔
نوین وقار نے ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے طلاق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو سوچنا چاہیے کہ ان کی بیٹی کی زندگی طلاق سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو یہ سمجھائیں کہ اگر انہیں کہیں سے عزت نہیں ملتی تو وہ اس رشتے کو ختم کرنے کی ہمت کرتے ہیں تو انہیں تشدد برداشت کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ طلاق کے بعد اگر ان کے والدین انہیں گھر میں رکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو انہیں اپنا راستہ خود بنانا ہوگا، دنیا ختم نہیں ہوتی۔
0 تبصرے