پنجاب اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا جو دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپکر سبطین خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سپیکر نے مریم نواز اور مریم اورنگزیب سمیت نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔