گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مفت موبائل فون اور موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مفت موبائل فون اور موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مفت موبائل فون اور موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مفت موبائل اور موبائل دینے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز لاعلاج بیماریوں میں مبتلا بچوں کی خواہشات کی تکمیل کے لیے گورنر ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ نئی موٹر سائیکل اور موبائل فون حاصل کرنے کے لیے اسٹریٹ کرائمز کے متاثرین کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ابتدائی معلوماتی رپورٹس گورنر ہاؤس میں پیش کرنا ہوں گی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے سندھ ہیلتھ انشورنس کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت شہری اپنا اور اپنے اہل خانہ کا 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی شرائط پوری کرے گا وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔