کراچی: کلاک ٹاور شہری پر تشدد اور پیسے چھیننے والے واقعے میںاھم پيشرفت

کراچی: کلاک ٹاور شہری پر تشدد اور پیسے چھیننے والے واقعے میںاھم پيشرفت

کراچی: کلاک ٹاور شہری پر تشدد اور پیسے چھیننے والے واقعے  میںاھم پيشرفت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلاک ٹاور شہری پر تشدد اور پیسے چھینے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی نیوز کا معاملہ۔یہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا کیس نہیں ہے بلکہ دانش نامی شخص کو مشکوک جانتے ہوئے باقاعدہ 54 کے تحت پولیس حراست میں لیا گیا تھا ۔ساحل تھانے کی پٹرولنگ موبائل نے ہفتے کی رات دوران گشت رات 3 بجے دانش نامی شخص جو کہ سنسان جگہ پر اپنی گاڑی میں کھڑا تھا گرفتار کیا تھا۔گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے دانش سے رات گئے اکیلے کھڑے ہونے کی وجہ پوچھی تھی جس پر دانش نے پولیس سے بدتمیزی کی تھی۔ اس پر پولیس اسے تھانے لے آئی تھی۔کمپلینٹ دانش کرائم میں ملوث ڈسمس پولیس اہلکار ہے جو کہ ڈکیتی چوری و پولیس مقابلوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ دانش پر اس وقت سات سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں۔ جس پر یہ کورٹ سے ضمانت پر ہے۔۔گرفتاری کے وقت جامع تلاشی میں دانش سے 52 ہزار روپے اور موبائل فون ملا تھا۔ جو کہ شخصی ضمانت کے وقت اس کو واپس کردیے گئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق دانش عادی جرائم پیشہ ہے 2015 میں فیروزہ آباد میں پولیس مقابلے کے کیس میں ڈسمس ہوا تھا۔