سابق صدر آصف علی زرداری سے اختلافات پر بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ؟!

سابق صدر آصف علی زرداری سے اختلافات پر بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ؟!

سابق صدر آصف علی زرداری سے اختلافات پر بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ؟!

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے تین پيز اور چار پيز کا فرق بتاتے ہوئے کہا کہ باپ باپ ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑتے ہوئے ٹکٹ جاری کرنے کا حق بلاول کو ہے، مجھے نہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بلاول ابھی زیر تربیت ہیں، نئی نسل کی سوچ ہے کہ بابا کو کوئی خبر نہیں،
آصف علی زرداری کے انٹرویو کے چند گھنٹے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایکس (ٹوئٹر) پر پروفائل تبدیل کر دی، نئی تصویر، محترمہ بے نظیر بھٹو بلاول کے کندھوں پر ہاتھ رکھے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جیسے بلاول کہہ رہے ہوں کہ میری ماں ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں اور تجربہ کار سیاستدانوں میں فرق ہونا چاہیے۔