فیض حمید پر سنگین نوعیت کے الزامات: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

فیض حمید پر سنگین نوعیت کے الزامات: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

فیض حمید پر سنگین نوعیت کے الزامات: سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے فیض حمید کے خلاف معیز احمد کی درخواست خارج کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار معیز احمد نے فیض حمید کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی درخواست دائر کر رکھی ہے،
فیض حمید کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، فیض حمید کے کہنے پر ان کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
ان پر اور ان کے خاندان کے افراد پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت نے پوچھا کہ یہ کیس مفاد عامہ کا کیسے ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے علاوہ کارروائی کا کوئی متعلقہ فورم نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق درخواست گزار فیض حمید کے خلاف وزارت دفاع سے رابطہ کر سکتا ہے۔
سپریم کورٹ نے درخواست کو مسترد کر دیا کیونکہ یہ آرٹیکل 3/184 کے معیار پر پورا نہیں اترتی تھی۔