75روپے کے نیلے اور سبز نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نیلے اور سبز نوٹوں سے متعلق وضاحت کردی

75روپے کے نیلے اور سبز نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم بیان

کراچی (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نیلے اور سبز نوٹوں سے متعلق وضاحت کردی،
مرکزی بینک نے ایکس میسج کے ذریعے وضاحت جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 75 روپے کے نیلے اور سبز نوٹ قانونی ہیں۔
مرکزی بینک نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر میں لین دین کے لیے 75 روپے کے نیلے اور سبز نوٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
وضاحتی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ یادگاری نوٹ سمیت تمام بینک نوٹ پاکستان میں ہر قسم کے لین دین کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔