کرکٹ کو دیگر کھیلوں کی طرح اولمپکس میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی
ممبئی (ویب ڈیسک) کرکٹ کو دیگر کھیلوں کی طرح اولمپکس میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) نے ممبئی میں منعقدہ سیشن میں لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں 5 کھیلوں کو شامل کرنے کی تجویز دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں کرکٹ کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس اور اسکواش کو بھی 2028 کے اولمپکس کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔
او آئی سی کے مطابق 2028 میں لاس اینجلس اولمپک گیمز کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اولمپکس میں کرکٹ کی شرکت پر آئی سی سی کے چیئرمین گریگ نے کہا کہ وہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی باضابطہ شرکت کے اعلان پر پرجوش ہیں۔
گریگ بارکلے نے کہا، "بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور LA28 کی حمایت عالمی معیار کا ایونٹ پیش کرنے کے لیے ہماری تنظیم کی صلاحیت پر یقین کرنے کے لیے IOC کے مشکور ہیں۔
0 تبصرے