عابدہ پروین کی وفات کی خبریں جھوٹی، بیٹی نے تصدیق کردی

عابدہ پروین کی وفات کی خبریں جھوٹی، بیٹی نے تصدیق کردی

کراچی؛ معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور بےبنیاد ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی، یہ خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں، میری والدہ کی وفات سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عابدہ پروین کی بیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔