نگران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا

نگران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس. ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا. اجلاس میں آرمی چیف، عبوری وفاقی کابینہ، صوبائی وزراء اعلی اور متعلقہ اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء کی متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ. اجلاس کو ملک میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدباب کیلئے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا. اجلاس میں معاشی و انتظامی چیلینجز سے نبرد آزما ہونے اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ وضع کیا گیا.