چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل سننے کا اعلان کیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث اور وفاق کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نیب ترمیمی کیس کا فیصلہ جلد سنائیں گے اور فیصلے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ قریب ہے اور ہم ریٹائرمنٹ سے قبل فیصلہ سنائیں گے۔
0 تبصرے