عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی عام کیس نہیں سنگین مسئلہ ہے۔
کراچی (ویب ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گندم کے ٹرک کراچی نہیں پہنچتے پر افغانستان پہنچ جاتے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گندم کی منتقلی پر پابندی کے خلاف پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کرنے والی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی عام کیس نہیں سنگین مسئلہ ہے۔
عدالت میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک نے سندھ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم کی منتقلی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ کراچی میں گندم کی عدم دستیابی کے باعث عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں گندم کی پیداوار نہیں ہوتی اس لیے باہر سے گندم لانی پڑتی ہے۔
عدالت نے محکمہ خوراک کے سیکرٹری اور ڈائریکٹر کو 21 اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
0 تبصرے