میہڑ سے تعلق رکھنے والے ماجد نوناری کے دو بچوں نے سندھ اور پاکستان کا نام روشن کرلیا

ماجد نوناری کے دو بچوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیراکی کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت ليئے

میہڑ سے تعلق رکھنے والے ماجد نوناری کے دو  بچوں نے  سندھ اور پاکستان کا نام روشن کرلیا

سندھ کے علاقے میہڑ سے تعلق رکھنے والے ماجد نوناری کے دو بچوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تیراکی کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت ليئے. ماجد نوناری کے بیٹے جبران اور بیٹی جَنا نے ریاستی سطح پر ہونے والے تیراکی کے مقابلوں میں میڈلز جیت کر سندھ اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ ماجد نوناری کئی سالوں سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں اور سانا کے سرگرم رہنما بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تیراکی کے مقابلوں میں میرے بچوں نے بہترین مہارت کا مظاهره کر کے گولڈ میڈل جیتے ہیں۔