سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے یہ بات شہزادہ قاسم نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ اف سندھ اور ینگ اسپورٹس فورم کے اشتراک سے قائد عوام (مرحوم) ذوالفقار علی بھٹو دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023"رینجرز کرکٹ گراؤنڈ، کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ٹورنامنٹ میں اٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ شہزادہ قاسم نے کہا کہ سماجی تنظیموں کے ساتھ اختر عنایت بھرگڑی سیکریٹری محکمہ کھیل حکومت سندھ ملکر کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس سے نوجوان زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں گے اور مختلف کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے شمار صلاحیتوں کے حامل ہیں اگر ان کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تو وہ اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں.جام فقیر علی نے کہا کہ پاکستانی یوتھ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنا لوہا منوا رہی ہے اور وہ کھیل کے میدان میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لے کر نوجوان پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے گراس روٹ سے کھیلاڑی سامنے آئیں گے اور نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا جس سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ کھیل وہ واحد ذریعہ ہے جس سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچے رہتے ہیں اور اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کےلئے سماجی تنظیموں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ نوجوانوں کو ٹورنا منٹ کے انعقاد کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں مصروف کر رہی ہیں اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافی ،کیش کیا اس پرائس اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے.واضح رہے کہ دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں اور آفیشل کوظہرانہ،ٹرانسپورٹ الاونس اور ڈیلی الاونس بھی دیا گیا، فائنل تقریب کے اختتام پر خصوصی ظہرانہ اور پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا
0 تبصرے