ڈاکٹر رضوان تاج، ڈاکٹر ساجد ذکی چوہان، ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈاکٹر اسفندیار خان اور ڈاکٹر مہدی حسن نقوی سے جواب طلب
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے دعوے پر عدالت نے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج قمر عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرنے پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے احمد پنسوٹہ نے دعویٰ دائر کیا تھا، دعوے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر صحت کی ایما پر جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کرکے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست پر عدالت نے ڈاکٹرز کو 13 ستمبر کے لیے نوٹسز کے اجرا کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان تاج، ڈاکٹر ساجد ذکی چوہان، ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈاکٹر اسفندیار خان اور ڈاکٹر مہدی حسن نقوی سے جواب طلب کرلیا۔
0 تبصرے