سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی تک صوبے بھر میں تعطیلات ہوں گی۔
سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔
وفاقی حکومت نے پہلے ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحیٰ کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز وفاق نے 28 جون کو بھی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
اور اب سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی تک صوبے بھر میں تعطیلات ہوں گی۔
0 تبصرے