تامل ناڈو میں ”وجئے راج“ شروع، ریاست میں شراب پر پابندی نافذ

تامل ناڈو میں ”وجئے راج“ شروع، ریاست میں شراب پر پابندی نافذ

چنائی (ویب ڈیسک) جنوبی بھارتی ریاست Tamil Nadu کے نو منتخب وزیر اعلیٰ اور سابق اداکار Joseph Vijay نے ریاست میں شراب پر پابندی نافذ کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف وجئے نے ریاست میں مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں قائم 717 سرکاری شراب کی دکانوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کی نگرانی میں چل رہی تھیں، جنہیں بند کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔