امریکی صدر بیجنگ پہنچ گئے، کیا ٹرمپ اور شی جن پنگ ایران جنگ کا حل نکالیں گے؟

امریکی صدر بیجنگ پہنچ گئے، کیا ٹرمپ اور شی جن پنگ ایران جنگ کا حل نکالیں گے؟

بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر ہان زینگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا، اس موقع پر چین میں امریکی سفیر، امریکا میں چینی سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ما زاؤشو بھی موجود تھے۔ امریکی صدر کے استقبال کے لیے تقریباً 300 چینی نوجوان بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے، جن کے ہاتھوں میں امریکی اور چینی پرچم تھے۔ ٹرمپ کے ہمراہ ان کے سرکاری طیارے میں آنے والے وفد میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، بہو لارا ٹرمپ اور ایلون مسک بھی شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دورے کے دوران امریکی صدر چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ بیجنگ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایران جنگ پر تفصیلی بات چیت ہوگی، وہ چینی صدر سے ملاقات میں چین کو امریکی منڈیوں کے لیے کھولنے کا بھی کہیں گے۔