پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ٹو میزائل جدید ترین ایویونکس اور جدید نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، تجربے کا مقصد مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق اور بہتر درستگی کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا، فورم نے فتح سیریز کے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر، وزیر اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے میں کردار ادا کرنے والوں کے عزم کو سراہا ہے۔