اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کل کرے گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا پریس ریلیز جاری ہو چکا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کو نوٹ کیا گیا ہے۔ اگر جنگ طویل ہو گئی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔
دوسری جانب پٹرولیم وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ جمعہ کے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کیا جائے گا اور نئی قیمتیں پٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔ تاہم انہوں نے اس وقت واضح نہیں کیا کہ پٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں۔
واضح رہے کہ علاقائی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے اضافہ کیا تھا۔
0 تبصرے