مریم نواز نے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کر دیا

مریم نواز نے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، گرین الیکٹرک بس اور اسپیڈو بس کے مسافر اب ٹکٹ خریدنے سے آزاد ہوں گے۔ مریم نواز نے شہریوں کے لیے فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور غیرمعمولی حالات میں شہریوں کو ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں دنیا عالمی معاشی بحران کا شکار ہے، اور حالات کی بہتری کے ساتھ ہی عوام کو اقتصادی بوجھ سے نجات دلائی جائے گی۔