یعنی وہ اپنے کردار میں اتنے ڈوب گئے تھے کہ اس کے جذبات کے مطابق خودکشی کرنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔
گزشتہ دنوں ایک مقبول ڈرامے سکسیشن کے اختتامی منظر میں کینڈل روئے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جیریمی اسٹرونگ نے حقیقت میں دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
اس ڈرامے کے چوتھے اور آخری سیزن کے اختتامی شاٹ میں دلبرداشتہ کینڈل روئے دریا کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور اس کا باڈی گارڈ (اسکاٹ نکلسن) پیچھے سے اس پر نظر رکھے ہوتا ہے، جس کے بعد اسکرین سیاہ ہو جاتی ہے۔
مگر سیٹ پر اسکرین کی عکسبندی کے دوران جیریمی اسٹرونگ نے دریا میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ 'پانی مجھے بلا رہا تھا، جیسے ہی سین کٹ ہوا میں نے پانی میں جانے کی کوشش کی، میں بینچ سے اٹھا اور بہت تیزی سے بیرئیر پر چڑھ گیا، اس موقع پر اسکاٹ نکلسن میرے پیچھے بھاگا'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرنا چاہتا تھا اور اسکاٹ کو بھی کچھ معلوم نہیں تھا، مگر اس نے مجھے روک لیا، اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ کینڈل بس مرنا چاہتا ہے'۔
یعنی وہ اپنے کردار میں اتنے ڈوب گئے تھے کہ اس کے جذبات کے مطابق خودکشی کرنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔
جیریمی اسٹرونگ ماضی میں بھی اپنی اداکاری کے انداز کے باعث تنازعات کا باعث بن چکے ہیں۔
2021 میں انہوں نے ایک فلم میں احتجاجی مظاہرے کی شوٹنگ کے دوران حقیقی آنسو گیس فائر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس ڈرامے میں کینڈل کے باپ لوگن روئے کا کردار ادا کرنے والے اداکار برائن کوس نے ایک انٹرویو میں جیریمی اسٹرونگ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ اپنے کام میں گم ہو جاتا ہے اور ہم اس کے بارے میں فکرمند ہیں۔
یہ ڈرامہ ایک ارب پتی لوگن روئے اور اس کے بچوں کے گرد گھومتا ہے جو اپنے باپ کی میڈیا سلطنت کے جانشین بننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
2018 میں شروع ہونے والے ڈرامے کے اختتام میں کینڈل روئے کمپنی کے کنٹرول کو کھو دیتا ہے۔
0 تبصرے