قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 23 دسمبر کو بولی کا عمل مکمل کیا جائے گا، بولیاں دن کے مقررہ اوقات میں وصول اور کھولی جائیں گی۔
قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر 75 فیصد شیئرز کی بولی کل 23 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔
نجکاری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بولی دہندگان کی جانب سے سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے 10 بجے تک جمع کرائی جائیں گی، جبکہ دوپہر ساڑھے 3 بجے بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی۔
تقریب کے دوران موصول ہونے والی بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ نجکاری کا تمام عمل طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ بولی کے عمل کے اختتام پر مشیرِ برائے نجکاری محمد علی پریس کانفرنس کریں گے اور تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہے، اور حکومت اس پورے عمل کو شفاف، قابلِ اعتماد اور مستند بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
0 تبصرے