این پی پی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی، مسرور جتوئی اور وفد نے چھ ماہ بعد شہید عرفان اور زاہد لغاری کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔
نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی، رہنما مسرور جتوئی اور پارٹی وفد نے چھ ماہ بعد شہید عرفان لغاری اور زاہد لغاری کے گھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ کو بھرپور قانونی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
این پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بے گناہ نوجوانوں کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
لواحقین نے ملاقات اور تعاون کی یقین دہانی پر پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ انصاف کے حصول کے لیے پیش رفت مزید تیز کی جائے گی۔
0 تبصرے