پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسے نام سے منسوب کیا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثہ سے گہرا تعلق ہو
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے ضمن میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط میں کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کا نام تبدیلی کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسے نام سے منسوب کیا جائے جس کا ہمارے ثقافتی ورثہ سے گہرا تعلق ہو، پارلیمنٹ ہاؤس کو ایسا نام دیا جائے جو ہماری قومی اقدار کو برقرار رکھے اور قوم کے اتحاد کی علامت ہو۔
0 تبصرے