گوجرانوالہ میں زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، دو کی حالت نازک

گوجرانوالہ میں مضرِ صحت پاپڑ کھانے سے تین بھائیوں کی حالت خراب ہو گئی، جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا۔

گوجرانوالہ میں زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، دو کی حالت نازک

گوجرانوالہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین کم عمر بھائیوں نے محلے کی دکان سے پاپڑ خرید کر کھائے، جس کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ بچوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق بچوں کی عمریں چار سے آٹھ سال کے درمیان ہیں، واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے دکان سے پاپڑ کے نمونے تحویل میں لے لیے ہیں۔