وکیل کے مطابق اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔
وکیل شیریں مزاری انیق کھٹانہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا۔
وکیل کے مطابق اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی، انہیں کہاں لےکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔
خیال رہے کہ شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جاری کیے تھے۔
0 تبصرے