سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 2 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں اور سامان سے ایک کلو 160 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 2 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے دورانِ اسکریننگ ایک مشکوک مسافر کو روکا اور اس کے جوتوں اور سامان میں چھپائی گئی منشیات کی نشاندہی کی۔ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر کے جوتوں میں 1.16 کلو آئس ہیروئن چھپائی گئی تھی، جس کی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ملزم کو ضبط شدہ منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔