نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا
کراچی: گزشتہ برس پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
نمرہ کاظمی نے شوہر نجیب سے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔
نمرہ نے درخواست میں کہا کہ شادی کے وقت 5 ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک نہیں ادا کیا گیا ہے، اب نجیب کے ساتھ نہیں والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ نمرہ نے 18 اپریل 2022 کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی تھی۔
0 تبصرے