شوہر نے اپنی بیوی نصیبہ ڈیتھو کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) رحمت پور تھانے کی حدود میں واقع گاؤں جڑیو چانڈیو میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے اپنی بیوی نصیبہ ڈیتھو کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا۔
اس موقع پر مقتولہ کی والدہ کلثوم ڈیتھو نے بتایا کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر ایاز ڈیتھو نے گھریلو جھگڑے پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا اور بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔ اس نے میری بہو کو بھی زخمی کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ داماد کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب رحمت پور تھانے کی پولیس نے ملزم شوہر ایاز ڈیتھو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ زمین کی فروخت پر سسرال والے ناراض تھے، سسر نے ایک ہزار روپے مانگے، نہ دینے پر جھگڑا ہوا۔ سسر نے ڈنڈا مارا تو میں نے کلہاڑی اٹھائی، بچ بچاؤ کے دوران کلہاڑی بیوی کو لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مدعی کے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ آج صبح گھریلو ناچاقی پر ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔
0 تبصرے