9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوگا: پاک فوج

فورم نے سیاسی مقاصد کے لیے پیدا کی گئی چند روز کی امن و امان کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا

9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوگا: پاک فوج

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں شرکا نے مادروطن کے دفاع میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے سیاسی مقاصد کے لیے پیدا کی گئی چند روز کی امن و امان کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا اور بیرونی اسپانسر شدہ اور اندرونی طور پر منظم پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ فورم کو شہداء کی تصاویر اور یادگاروں کی بے حرمتی کے مربوط توڑ پھوڑ منصوبے پربریفنگ دی گئی۔