کراچی (ویب ڈیسک) – ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 1,595 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,368 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 3,356 ڈالر پر آ گیا ہے۔
0 تبصرے