کراچی اگر اتنا بُرا ہوتا تو یہاں 3 کروڑ لوگ نہ رہتے: مرتضیٰ وہاب

کراچی اگر اتنا بُرا ہوتا تو یہاں 3 کروڑ لوگ نہ رہتے: مرتضیٰ وہاب

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے برطانوی اخبار "دی اکانومسٹ" کی گلوبل سروے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کراچی واقعی اتنا بُرا ہوتا تو یہاں 3 کروڑ لوگ نہ رہ رہے ہوتے۔ گلوبل سروے میں کراچی کو رہائش کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 3 کروڑ آبادی والے شہر کا موازنہ 100 افراد پر مبنی کسی سروے سے نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بہتر زندگی کے لیے لوگ کراچی کا رخ کرتے ہیں۔ کراچی دنیا کے چھ بڑے شہروں میں شامل ہے۔ میرا شہر شاندار تھا، ہے اور رہے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آج پاکستان بھر کے لوگ کراچی آتے ہیں، کیونکہ یہاں انہیں روزگار ملتا ہے اور آگے بڑھنے کی امید ہوتی ہے۔ کسی نے لوگوں پر بندوق تان کر نہیں کہا کہ وہ یہاں رہیں — یہ دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے، اس لیے مسائل ضرور موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شہریوں کے مسائل حل کریں گے، معلوم نہیں اس انڈیکس میں کن بنیادوں پر کراچی کو نیچے دکھایا گیا۔ ہم اپنی دستیاب وسائل کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔