رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے
اسلام آباد: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظربند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نقص عامہ کی صورتحال کے پیش نظر جی بی ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ وزیر داخلہ جی بی شمس لون، وزیرقانون سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔
0 تبصرے