جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

ماں کے ہاتھوں گھر سے نکالی گئی معصوم بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار

دنیا 07th Oct 2023 223 مناظر

5سالہ زو کو اس کی ماں نے نکال دیا تھا اور وہ بے گھر کیمپ میں رہ رہی تھی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کنساس سے جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق 5 سالہ زو کو اس کی ماں نے نکال دیا تھا اور وہ بے گھر کیمپ میں رہ رہی تھی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،

ملزم کی شناخت مائیکل ڈبلیو چیری کے نام سے ہوئی ہے،

جو زوئی کی والدہ کے ساتھ اپنے گھر پر رہتا تھا، تاہم زوئی اور اس کی والدہ کے ساتھ اس کا تعلق واضح نہیں ہے۔

پولیس نے زوئی کی والدہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے اپنی بیٹی کو تشدد کرکے گھر سے نکالنے کا اعتراف کیا تھا۔

دوسری جانب ملزم کو 20 ملین ڈالر کے مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے تاہم اسے دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ